Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کارگو شپ اور فشنگ بوٹ میں تصادم، دبئی پولیس نے 8 ماہی گیروں کو بچا لیا

زخمی ماہی گیروں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے دبئی کے راشد ہسپتال منتقل کیا گیا (فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں دبئی پولیس نے کارگو شپ اور فشنگ بوٹ میں تصادم کے بعد کشتی سوار 8 ماہی گیروں کو بچا لیا۔
الامارات الیوم کے مطابق حادثےمیں فشنگ بوٹ مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ 3 ماہی گیر زخمی ہوئے جنہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے دبئی کے راشد ہسپتال منتقل کیا گیا۔
دبئی پورٹ پولیس کے سربراہ بریگیڈیئر ڈاکٹر حسن سہیل السویدی نے بتایا کہ ’حادثہ  گزشتہ رات پیش آیا۔ ماہی گیری کےلیے جانے والی کشتی حادثے کا شکار ہوئی۔ کارگو شپ سے ٹکرا کر فشنگ بوٹ دو ناٹیکل میل دور تک چلی گئی۔
ماہی گیروں کو بچانے اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے میں پورٹ پولیس اورایئر ونگ سینٹر نے حصہ لیا۔
دبئی پورٹ پولیس کے سربراہ کہا کہ ’مشکل موسمی صورتحال اور تیز ہواؤوں کے باوجود ریسکیو آپریشن میں تمام ماہی گیروں بحفاظت نکالا گیا اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔‘
انہوں نے خبردار کیا کہ ’سمندر کا رخ کرنے والے موسمی تبدیلیوں کے حوالے سے جاری ہونے والی وارننگ کو نظر انداز نہ کریں، کیونکہ خراب موسم میں حادثات کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔‘
انہوں نے بحری جہازوں اور بوٹس کےکپتانوں کو دبئی پولیس کی ’ابحر بامان‘ ایپلیکیشن پر رجسٹر ہونے کی ہدایت کی۔ اس ایپلیکیشن سے ہنگامی صورتحال پر جگہ کے تعین اور فوری امداد میں آسانی ہوگی۔

شیئر: