سعودی وزارت تجارت کی تفتیشی ٹیموں نے جدہ میں تجارتی پردہ پوشی کی خلاف ورزی پر متعدد افراد کو گرفتار اور دکانوں کو سیل کیا ہے۔
عاجل نیوز کے مطابق مشترکہ ٹیموں نےدکانوں پھلوں اور سبزیوں کی لوکلائزیشن اور دیگر 15 مبینہ خلاف ورزیوں پر کارروائی کی ہے۔
واضح رہے کہ نگران ٹیمیں تفتیشی مہم کے دوران بلدیہ کا لائسنس، لائسنس ودیگر قانونی دستاویزات اور اجازت نامے چیک کرتی ہیں، جبکہ ملازمین کی قانونی حیثیت کو بھی دیکھا جاتا ہے۔
تجارتی قوانین کی خلاف ورزی پر پانچ سال قید اور 50 لاکھ جرمانے کی سزا ہے، جبکہ عدالتی حکم صادر ہونے کی صورت میں غیر قانونی تجارتی سامان بھی ضبط کرلیا جاتا ہے۔