سعودی عرب میں پیر کے روز سونے کے نرخ کیا رہے؟
14 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 142.17 ریال رہی۔ (فوٹو عرب نیوز)
مملکت میں پیر 12 فروری کو سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 243.02 ریال رہی۔
گزشتہ روز مقامی گولڈ مارکیٹ میں 24 قیراط کی قیمت 244.10 ریال تھی۔
عاجل کے مطابق 22 قیراط ایک گرام کی قیمت 222.61 ریال جبکہ 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 212.64 ریال ریکارڈ کی گئی۔
اٹھارہ قیراط ایک گرام کی قیمت 182.27 ریال اور 14 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 142.17 ریال رہی۔
سعودی گولڈ مارکیٹ میں ایک اونس کی قیمت 7558 ریال رہی جبکہ ایک تولہ سونا 2834.574 ریال میں فروخت ہوتا رہا۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں