Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’امن اور بقائے باہمی‘ کے لیے کانفرنس، رابطہ عالمی اسلامی کے سربراہ محمد العیسیٰ کی شرکت

کانفرنس کا انعقاد سرائیوو میں ہوا۔ (فوٹو: ایم ڈبلیو ایل)
رابطہ عالمی اسلامی کے سربراہ محمد العیسیٰ اور بوسنیا اور ہرزگوینا کی صدارت کے چیئرپرسن زیلیکو کومسک سرائیوو میں امن اور بقائے باہمی کو فروغ دینے کے لیے بین الاقوامی کانفرنس میں مہمان خصوصی تھے۔
عرب نیوز کے مطابق اس کانفرس کا انعقاد پیر 12 فروری کو ہوا۔
رابطہ عالمی اسلامی اور بوسنیا اور ہرزگوینا کی پارلیمان کے زیراہتمام منعقد ہونے والے اس کانفرنس میں پارلیمان کے چار سو زیادہ اراکین، مذہبی رہنماؤں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔
کانفرنس کے آغاز پر بوسنیا اور ہرزگوینا کی صدارت کے چیئرپرسن زیلیکو کومسک نے خطاب کیا۔
1990 کی دہائی میں تباہ کن جنگ کے بعد بوسنیا میں اپنی نوعیت کی اس پہلی تقریب میں مسلمانوں، سربوں اور کروشیا کے شہریوں نے حصہ لیا۔

شیئر: