Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اٹلی میں ’سنگتروں سے جنگ‘، انوکھے فیسٹیول کی تصاویر

میلے سے قبل شمالی علاقے لوریا میں بڑی تعداد میں سنگترے پہنچائے جاتے ہیں
اٹلی میں ’وار آف اورینجز‘ کا فیسٹیول منایا گیا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے ایک دوسرے پر ’گولہ باری‘ کی۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز نے فیسٹیول کی تصاویر جاری کی ہیں۔

سنگتروں کی جنگ کا میلہ اٹلی کے شمالی علاقے لوریا مں منعقد ہوتا ہے۔

میلے میں ہر طرف سنگتروں کے چیتھڑے اڑتے نظر آتے ہیں جن سے وہاں آنے والوں کے چہرے بھی اٹے ہوئے ہیں۔

میلہ شروع ہونے سے قبل وہاں بہت بڑی تعداد میں سنگترے پہنچائے جاتے ہیں۔

’لڑائی‘ میں حصہ لینے والے تاک تاک کے ایک دوسرے پر نشانہ لگاتے ہیں۔
فیسٹیول شروع ہونے سے قبل ٹیمیں بنائی جاتی ہیں اور سیٹی بجتے ہی شرکا ایک دوسرے پر سنگتروں کی بارش کر دیتے ہیں۔

ویب سائٹ بیک پیکرز نے ’بیٹل آف دی اورینجز‘ کی تاریخ کے حوالے سے رپورٹ شائع کی جس میں بتایا گیا ہے کہ اٹلی میں یہ میلہ 1808 سے چلا آ رہا ہے اسی طرح بعض دیگر ممالک میں بھی اس کے حوالے تقاریب ہوتی ہیں۔

لوگ اس روز باہر نکلتے ہیں اور میلے کا لطف اٹھاتے ہیں۔

میلے میں شرکت کرنے والے اپنے بچاؤ کا بھی انتظام کرتے ہیں اور اس کے لیے بھاری جیکٹس اور ہیلمٹس استعمال کیے جاتے ہیں۔

ایک دوسرے پر سنگتروں کی بوچھاڑ میں کچھ لوگ معمولی زخمی بھی ہوئے۔

میلے سے قبل خصوصی طور پر سنگترے دوسرے شہروں سے ’جنگ‘ کے مقام تک لائے جاتے ہیں۔

شیئر: