Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اعضاء عطیہ کرنے پر 200 شہریوں کو شاہ عبدالعزیز تمغے کی منظوری

وزارت صحت کی جانب سے عطیہ کرنے والوں کا ریکارڈ رکھا جاتا ہے(فوٹو، ایکس )
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے جسمانی اعضا عطیہ کرنے پر 200 سعودی شہریوں کو شاہ عبدالعزیز تمغہ دینے کی منظوری دے دی۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق اعضاء عطیہ کرنے والوں میں سعودی خواتین بھی شامل ہیں جنہیں شاہ عبدالعزیز میڈل دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
واضح رہے سعودی عرب میں وزارت صحت کی جانب سے اس امر کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے کہ ضرورت مند مریضوں کو خون یا جسمانی اعضا جن میں گردہ ، جگر یا دماغی طورپرمردہ قرار دیے جانے والے افراد کے اعضاء انتہائی مستحق مریضوں کو ٹرانسپلانٹ کیے جاتے ہیں۔
وزارت صحت کی جانب سے ایسے افراد کی سفارش کی جاتی ہے جنہوں نے متعدد بار خون کا عطیہ دیا ہو۔ وزارت کے ریکارڈ سیکشن میں بلڈ ڈونرز کا مکمل ڈیٹا موجود ہوتا ہے جس کی بنیاد پر انہیں تمغے کے لیے نامزد کیا جاتا ہے۔

شیئر: