Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایئرایمبولینس سے 7 منٹ میں زخمی کی ہسپتال منتقلی

فضائی ایمبولینس سے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جاتی ہے(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
الجوف ریجن کے شمالی علاقے الشویحیطہ میں حادثے کے زخمیوں کو فضائی ایمبولینس کے ذریعے انتہائی مختصر وقت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق الجوف ریجن میں ہلال الاحمر کے کنٹرول روم کو اطلاع ملی تھی کہ الشویحیطہ کے علاقے میں حادثے ہوا ہے۔
ہلال الاحمر کے کنٹرول روم نے علاقے کی نشاندہی جی پی ایس سے کرنے کے بعد فوری طورپر ہنگامی امداد کے لیے فضائی کنٹرول روم کو مطلع کیا جہاں سے ایئرایمبولینس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔
ایئر ایمبولینس کے ذریعے حادثے کے زخمی کو سات منٹ کے اندر سکاکا کے شہزادہ متعب بن عبدالعزیز ہسپتال پہنچا دیا گیا۔
زخمی کو ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں داخل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کردیا گیا۔
واضح رہے ہلال الاحمر کی ایئرایمبولینس سروس ان علاقوں کے لیے استعمال کی جاتی ہے جہاں زمینی امدادی یونٹ کو پہنچنے میں تاخیر کا سامنا ہوتا ہے۔
ایئرایمبولینس کا مقصد حادثے کے زخمیوں کو جلد از جلد طبی امداد فراہم کرنا ہے۔ اس حوالے سے ایئرایمبولینس کے یونٹ کی کارکردگی مثالی ہے۔

شیئر: