Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ینبع فلاور فیسٹیول‘ گورنر مدینہ منورہ نے افتتاح کیا

زائرین کا کہنا تھا کہ ایسا محسوس ہورہا ہے کہ پھولوں کی باسکٹ سجا دی گئی (فوٹو سبق)
مدینہ منورہ کے گورنر شہزادہ سلمان بن سلطان بن عبدالعزیز نے 14ویں ’ینبع فلاور اینڈ گارڈن فیسٹیول‘ کا افتتاح کر دیا۔
سبق نیوز کے مطابق اس موقع پر رائل کمیشن الجبیل اینڈ ینبع کے چیئرمین انجینیئر خالد بن محمد السالم اور ینبع رائل کمیشن کے سی ای او انجینیئر عبدالھادی بن عبدالرحمن الجھنی بھی موجود تھے۔
گورنر مدینہ منورہ کی آمد کے بعد فیسٹیول کے آغاز میں آتشبازی کا  شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ بعدازاں گورنر نے وہاں لگائی گئی نرسریاں دیکھیں اور ان پر اپنی پسندیدگی کا اظہار  کیا۔

فیسٹیول میں آتشبازی بھی کی۔ (فوٹو سبق)

گورنر مدینہ  نے فلاور فیسٹیول کے ذریعے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے حوالے سے تقریب میں بھی شرکت کی۔
ینبع رائل کمیشن کے زیر اہتمام 14ویں فلاور فیسٹیول میں دو ہزار سے زیادہ رضاکاروں نے تقریب کی منصوبہ بندی اور اس پر عمل درآمد کے مختلف پہلوؤں کے حوالے سے اپنا حصہ ڈالا۔

  گورنر مدینہ منورہ نے میلے کا جائزہ لیا (فوٹو سبق)

 فیسٹیول میں آنے والوں کا کہنا تھا کہ ’ایسا لگ رہا تھا کہ جیسے زمین پر پھولوں کی بڑی باسکٹ سجا دی گئی ہے۔‘
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: