Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیاحت کے شعبے میں سعودی عرب سرفہرست

مشرق وسطی میں سیاحوں کی تعداد میں گزشتہ برس 122 فیصد اضافہ ہوا(فوٹو، ایس پی اے)
اقوام متحدہ کی سیاحتی فہرست کے مطابق گزشتہ 4 برسوں میں بین الاقوامی سیاحت میں سعودی عرب سرفہرست رہا۔
اخبار 24 کے مطابق جنوری میں جاری ہونے والی’پیرومیٹر‘ فہرست کے مطابق 2023 میں سعودی عرب میں سیاحوں کی تعداد 2019 کے مقابلہ میں 56 فیصد زیادہ  رہی۔
واضح رہے کہ عالمی سطح پر کورونا کی وبا کے باعث سیاحت کا شعبہ  2019 میں شدید بحران کا شکار ہوگیا تھا جس سے بیشتر ممالک تاحال باہر نہیں نکلے سکے۔
مشرق وسطی میں سیاحوں کی تعداد میں گزشتہ برس 2019 کے مقابلہ میں 122 فیصد اضافہ ہوا۔ اس ضمن میں سعودی عرب کے سیاحتی شعبے کی کامیابیوں کا کلیدی کردار ہے۔
دوسری جانب سعودی عرب کے سیاحتی مقامات پر مقامی اور بین الاقوامی زائرین کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
 سعودی سینٹرل بینک کی اعداد وشمار کے مطابق مالی سال 2023 کے پہلے 9 ماہ میں بیرونی سیاحوں نے سعودی عرب کے مختلف سیاحتی مقامات پرریکارڈ 100 ارب ریال خرچ کیے ۔
سعودی عرب میں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ سعودی سیاحت کی کشش اور تنوع کی نشاندہی کرتا ہے، جبکہ سیاحتی شعبہ کی کامیابیاں مملکت کو عالمی سیاحتی مرکز بنانے میں معاون ثابت ہوں گی۔

شیئر: