Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مغوی چینی باشندوں کاقتل،داعش کے دعوے کی تحقیقات

کوئٹہ ...داعش نے کوئٹہ سے اغوا کئے جانے والے دونوں چینی باشندوں کو قتل کرنے کا دعویٰ کردیا۔پاکستانی حکام نے تحقیقات شروع کردی تاہم ابھی تک کوئی شواہد نہیں ملے۔واضح رہے کہ داعش نے اپنی نیوز ایجنسی اعماق پر عربی میں جاری بیان میں چینی شہریوں کو قتل کرنے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ بلوچستان سے اغوا ہونے والے باشندوں کی ہلاکت کی خبروں پر تشویش ہے۔ اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں ۔داعش نے چینی شہریوں کو قتل کرنے کا دعویٰ ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب پاک فوج نے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں داعش کا نیٹ ورک بنانے کی کوشش کو ناکام بنانے کا دعوی کیا تھا۔
 

شیئر: