صوبہ خیبر پختونخوا میں حکومت سازی کے لیے پاکستان تحریک انصاف اور پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے درمیان سیاسی قربت بڑھنے لگی ہے تاہم مالاکنڈ کے آزاد امیدواروں نے کسی قسم کے اتحاد کی مخالفت کر دی ہے۔
خیبر پختونخوا میں سیاسی اتحاد کے لیے پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی نے جماعت اسلامی کے علاوہ دو مزید آپشنز پر بات چیت شروع کر دی ہے جس میں سے ایک پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز بھی ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق پرویز خٹک کی جانب سے پارٹی رکنیت اور چیئرمین شپ سے استعفے کے بعد دونوں جماعتوں کے درمیان رابطوں میں تیزی آ گئی ہے۔ دونوں جماعتوں کی مذاکراتی کمیٹیوں میں مخصوص نشستوں کے کوٹے اور حکومت سازی کے لیے قانونی مشاورت بھی جاری ہے تاہم حتمی فیصلہ ابھی تک نہیں کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
حکومت سازی میں سیاسی جماعتوں کی ہچکچاہٹ، حل کیا ہے؟Node ID: 837361