Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ میں غیر ملکیوں کے زیر انتظام فوڈ ٹرک ضبط

’غیر منظم اور بے ضابطگی پر مبنی فوڈ ٹرکوں کی کثرت سروس کا اصل مقصد نہیں‘ (فوٹو: سبق)
مکہ مکرمہ میونسپلٹی نے النسیم محلے میں واقع غیر ملکیوں کے زیر انتظام تمام فوڈ ٹرک ضبط کرلئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق  میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’فوڈ ٹرک کے مالکان کو مہلت دی گئی ہے‘۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’فوڈ ٹرک پر ان کے مالکان کو کام کرنا چاہئے جبکہ ان کے پاس بلدیہ سمیت تمام اداروں کا لائسنس بھی ہونا چاہئے‘۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’مذکورہ علاقے میں فوڈ ٹرک کو منظم کیا جائے گا‘۔
’غیر منظم اور بے ضابطگی پر مبنی فوڈ ٹرکوں کی کثرت سروس کا اصل مقصد نہیں‘۔
’اس سے ایک طرف بصری آلودگی ہوتی ہے جبکہ ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوسکتی ہے‘۔

شیئر: