بھٹنڈا۔۔۔۔پنجاب میں کسانوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو ایک اور مندسور جیسا واقعہ رونما ہوسکتا ہے۔انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ مدھیہ پردیش کے ضلع مندسور میں پولیس فائرنگ سے 5کسانوں کی ہلاکت کے خلاف 12جون سے ریاست بھر میں احتجاج کیا جائیگا۔واضح رہے کہ کسان پہلے ہی اپنی زرعی اشیاء کی بہتر قیمتوں کے بارے میں مطالبات کرتے رہے ہیں۔پنجاب میں کسانوں کی تنظیم کا اجلاس ہوا جس میں مطالبہ کیا گیا کہ کسانوں کو ہلاک کرنیوالے پولیس اہلکاروں کے خلاف قتل کے مقدمات درج کئے جائیں۔انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ کسانوں کے قرضے ملک بھر میں معاف کئے جائیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب کیپٹن امریندر سنگھ پر زور دیا گیا کہ وہ اگلے بجٹ اجلاس میں قرضوں کی معافی کا مطالبہ پورا کریں۔