اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے اننگز کا آغاز الیکس ہیلز اور کولن منرو نے کیا۔
اسلام آباد کو پہلا نقصان ایلکس ہیلز کی وکٹ کی صورت میں ہوا جب خوشدل شاہ نے ڈیوڈ ولی کی گیند پر انکا کیچ پکڑا۔ ایلکس ہیلز نے صرف دو رنز بنائے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے دوسری وکٹ کولن منرو کی صورت میں محمد علی کی گیند پر گنوائی۔ انہوں نے آٹھ رنز بنائے۔
یونائیٹڈ کو تیسرا نقصان جارڈن کاکس کی صورت میں ہوا۔ وہ عثمان میر کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو آوٹ ہوئے۔ جارڈن کاکس نے 41 رنز سکور کیے۔
اس کے بعد اعظم خان 13 رنز بنا کر عثمان میر کی گیند پر ڈیوڈ ولی کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔
پانچویں وکٹ عماد وسیم کی گری۔ وہ عباس آفریدی کی گیند پر کوئی رنز بنائے بغیر بولڈ ہوئے۔
عماد وسیم کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی۔ فہیم شاہ ایک، نسیم شاہ دو ، ٹائمل ملز اور عبید شاہ صفر پر آؤٹ ہوئے۔
ملتان سلطانز کی اننگز
ملتان سلطانز کے اوپنر ڈیوڈ ملان پہلے اوور میں نسیم شاہ کی گیند پر بغیر کوئی رنز بنائے پولین لوٹے۔
سلطانز کے کپتان محمد رضوان کی وکٹ 43 پر شاداب خان نے حاصل کی۔
یاسر خان 8 رنزبنا کرالیکس ہیلز کے ہاتھوں میں کیچ دے بیٹھے۔
46 گیندوں پر 58 سکور کرنے والے ریزاہنڈرکس فہیم اشرف کی کیچ پہ آؤٹ ہوئے۔ یاسر خان نے آٹھ سکور بنا کر عماد وسیم کی گیند پر وکٹ سے ہاتھ دھوئے۔ خوشدل شاہ صرف تین سکور بنا پائے۔
افتخاراحمد اور ڈیوڈ ولے کی 25 رنزکی پارٹنرشپ نے ملتان سلطان کو میچ کی آخری مراحل میں فتح سے ہمکنار کیا۔
خیال رہے کہ ملتان سلطانز نے اپنے پہلے میچ میں کراچی کنگز کو 55 رنز سے شکست دی تھی۔ دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ نے بھی اب تک ایک میچ کھیلا ہے جس میں وہ فاتح رہی ہے۔ ملتان سلطانز کی کپتانی محمد رضوان کر رہے ہیں جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان ہیں۔
ملتان سلطانز کا سکواڈ
محمد رضوان(کپتان)، ڈیوڈ ملان، ریزا ہنڈرکس، خوشدل شاہ، افتخار احمد، یاسر خان، ڈیویڈ ولے، اسامہ میر، عباس آفریدی، محمد عل، شاہنواز دہانی شا،ل ہیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کا سکواڈ
الیکس ہیلز، کولن منرو، شاداب خان(کپتان)،سلمان علی آغا، اعظم خان، حیدر علی، عماد وسیم، فہیم اشرف، نسیم شاہ، ٹائمل ملز، عبید شاہ شامل ہیں