باس نے بالکونی سے چھلانگ لگادی
موستار، بوسنیا .... بوسنیا کے شہر موستار میں سافٹ ویئر کمپنی کا باس اپنے کارکنوں کے اجلاس کے دوران ہی بالکونی سے نیچے کود گیا تاہم وہاں پڑے ایک ہوا بھرے گدے پر گرا جس سے اس کی جان بچ گئی۔ کارکن سمجھے کہ وہ موت کے منہ میں چلا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایگور کریزیک نے ہم سے ابھی خطاب ہی ختم کیا تھا کہ بالکونی کے قریب گئے اور نیچے چھلانگ لگادی۔ انکے پیچھے دوسرے ملازمین بھی بھاگے کہ آخر کیا ہوا۔ کچھ تو دروازے کی جانب بھاگے تاکہ ایمرجنسی میں طبی علاج معالجے کا انتظام کیا جاسکے لیکن بالکونی سے تماشا دیکھنے کیلئے کھڑے لوگوں نے بتایا کہ انکا باس گدے پر گرا ۔ بعد میں کرازنے ہنستے ہوئے اپنے کارکنوں سے کہا کہ وہ یہ سمجھانے کی کوشش کررہے تھے کہ آخر ”سیاسی خودکشی“ کسے کہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میں نے ایک ماہ پہلے ہی اپنا سیاسی کیریئر شروع کیا ہے۔