Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

او آئی سی کی کمیٹی کامسٹیک اور پی ای سی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

بدھ کو کامسٹیک سیکرٹریٹ اسلام آباد میں اس یادداشت پر دستخط ہوئے(فوٹو: کامسٹیک)
اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی وزارتی قائمہ کمیٹی برائے سائنسی و تکنیکی تعاون (کامسٹیک) اور پاکستان انجینیئرنگ کونسل(پی ای سی) نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔
کامسٹیک کے بیان کے مطابق بدھ کو کامسٹیک سیکرٹریٹ اسلام آباد میں اس یادداشت پر دستخط ہوئے۔
بیان کے مطابق ’کامسٹیک اور پی ای سی نے انجینیئرنگ اور صحت کے شعبوں اور اختراعات پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے سائنس اور ٹیکنالوجی میں پیشہ ور افراد کے علم اور مہارت کو بڑھانے کے لیے ورکشاپس اور تربیتی پروگراموں کے انعقاد میں تعاون کرنے پر اتفاق کیا۔‘
’معلومات کو علم میں تبدیل کرنے اور طب اور انجینئرنگ کے طریقوں میں سائنسی اور شماریاتی اصولوں کو لاگو کرنے پر اتفاق کیا گیا۔‘
دونوں باڈیز نے ’صنعتی، طبی اور زرعی مصنوعات اور خدمات کے لیے ٹیکنالوجی کی ترقی اور منتقلی کے لیے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے اتحادی پلیٹ فارمز کے ذریعے اپلائیڈ ٹیکنالوجی پر خصوصی زور دینے کے ساتھ پالیسیوں کو فروغ دینے اور تیار کرنے پر اتفاق کیا۔‘
’فریقین نے مصنوعی ذہانت پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے او آئی سی ریاستوں میں ڈیجیٹل مصنوعات اور سافٹ ویئر کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔‘
مفاہمت کی یداداشت پر کوآرڈینیٹر جنرل کامسٹیک پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چودھری اور پی ای سی کے سیکرٹری/رجسٹرار انجینیئر نے دستخط کیے۔ ڈاکٹر ناصر ایم خان، انجینیئر محمد نجیب ہارون، چیئرمین پی ای سی اور دونوں اداروں کے اعلیٰ حکام بھی اس تقریب میں موجود تھے۔

شیئر: