Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں تعلیم، مکتب اور مسجد سے آن لائن تک

’تعلیم کا سلسلہ مکتب اور مسجد سے شروع ہوا اور آج آئ پیڈ اور آن لائن تک پہنچ چکا ہے‘ ( فوٹو: عاجل)
سعودی عرب میں گزشتہ تین صدیوں سے تعلیم کا سلسلہ مختلف مراحل سے گزرتا رہا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب کے قیام کے وقت تعلیم کا سلسلہ مکتب اور مسجد سے شروع ہوا اور آج کے دور میں آئ پیڈ اور آن لائن تک پہنچ چکا ہے۔
درعیہ میں پہلی سعودی ریاست کے حکمرانوں نے  تعلیم پر توجہ دی اور  جگہ جگہ مکتب قائم کئے۔
یہ سلسلہ آگے پھیلا تو مسجدوں تک جا پہنچا جہاں بچوں کو بنیادی تعلیم دی جاتی تھی۔
ملک کی ترقی کے ساتھ تعلیم کا سلسلہ بھی ترقی کے مراحل سے گزرتا رہا اور باقاعدہ سکول، کالجز اور یونیورسٹیوں کے علاوہ انسٹی ٹیوٹ قائم کئے گئے۔
سعودی ٹیچر علی المبیرک نے بتایا ہے کہ ’سعودی ریاست کے دور میں تعلیم نے مختلف مراحل میں ترقی کی ہے‘۔
’مکتب اورمسجد سے شروع ہونے والی تعلیم آج آئی پیڈ، آن لائن اور جدید وسائل تک پہنچ چکی ہے‘۔
واضح رہے کہ یونسکو کی رینکنگ کے مطابق سعودی عرب میں الیکٹرانک تعلیم نے چار بہترین نمونوں میں سے ایک پوزیشن حاصل کی ہے۔
ادھر برطانوی وزیر اعظم کے نمائندہ خاص برائے تعلیم سٹیو سمیتھ نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب میں تعلیم قابل تعریف ہے جس میں خصوصی طلبہ کو بھی شامل کیا جاتا ہے‘۔

شیئر: