ریاض.... وزارت شہری خدمات نے واضح کیا ہے کہ تعطیلات کے دوران ماہانہ ٹرانسپورٹ الاﺅنس ملازمین کو دیا جائے گا ۔علاوہ ازیں ٹی اے ڈی اے اور اوور ٹائم الاﺅنس بھی پیش کیا جائے گا ۔ یہ الاﺅنس 30ذی الحجہ 1437ھ سے لیکر 25رجب 1438ھ کے دوران معطل تھے۔نئے شاہی فرمان کے بموجب بحال کر دیئے گئے۔