Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میڈیا فورم کے غیرملکی مہمانوں کا دورہ العلا

مہمانوں کو تاریخی مقامات کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا گیا(فوٹو، ایس پی اے)
ریاض میں منعقد ہونے والے سعودی میڈیا فورم کے مہمانوں کے ایک وفد نے العلا کے تاریخی مقامات کا دورہ کیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق میڈیا فورم کے اختتام پر مختلف ممالک سے آنے والے مہمانوں کے ایک وفد کو یونسکو میں درج العلا کے تاریخی قصبے لے جایا گیا جہاں انہوں نے یاد گاری تصاویر بنائیں۔
سعودی میڈیا فورم نے العلا رائل کمیشن اور ریڈیو و ٹیلی وژن اتھارٹی کے تعاون سے مہمانوں کے دورے کا انتظام کیا۔ دورے کا مقصد مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والوں کو مملکت میں پائے جانے والے تاریخی مقامات سے آگاہ کرنا ہے۔

العلا کا قصبہ یونیسکو کی فہرست میں درج ہے(فوٹو، ایس پی اے)

غیرملکی مہمانوں کو العلا کے قدیم مقامات کے بارے میں تفصیلات سے بھی مطلع کیا گیا۔ مہمانوں نے العلا میں پتھروں سے بنی تاریخی بستی کا مشاہدہ کیا جو یونیسکو کی فہرست میں درج ہے۔
اس موقع پر زائرین کا کہنا تھا کہ انہوں نے ان مقامات کی وڈیو اورتصاویر دیکھی تھیں مگر اب جب انہیں حقیقت میں سامنے دیکھ رہے ہیں تو حیران ہیں کہ چٹانوں کو تراش کر کس طرح یہ مکانات بنائے ہوں گے۔

وفد کے شرکاء نے مختلف مقامات پریادگاری تصاویر بنائیں (فوٹو، ایس پی اے)

واضح رہے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں تین روزہ انٹرنیشنل میڈیا فورم کا انعقاد کیا گیا تھا جس کا مقصد عصر حاضر میں میڈیا کے تقاضے اور چیلنجز سے واقف ہونا اور ایک دوسرے کے تجربات سے آگاہی حاصل کرنا تھا۔ میڈیا فورم کے اختتام پر مہمانوں کو مملکت کے مختلف تاریخی و تفریحی مقامات کی سیر کرائی جارہی ہے۔

شیئر: