رمضان کے دوران عمرہ سیزن کی تیاریاں مکمل: معاون وزیر صحت
رمضان سیزن میں اضافی کارکنان کو تعینات کیا جاتا ہے(فوٹو الاخباریہ چینل)
سعودی معاون وزیر صحت نے کہا ہے کہ ’رمضان المبارک میں عمرہ سیزن کے حوالے سے زائرین کی خدمت کے لیے مرتب کیے جانے والے منصوبے کو حتمی شکل دی گئی ہے‘۔
الاخباریہ چینل کے معروف پروگرام ’الراصد‘ سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا کہ ’رمضان کے دوران اندورن اوربیرون مملکت سے بڑی تعداد میں عمرہ زائرین آتے ہیں‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ماہ مبارک میں وزارت صحت کی جانب سے جامع پروگرام مرتب کیا گیا ہے جس کے تحت وزارت کے اضافی کارکنوں کو مقدس شہروں میں تعینات کیا جائے گا تاکہ وہ امور صحت کے حوالے سے بہتر انداز میں خدمات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔
معاون وزیر صحت کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے دیگرسرکاری اداروں کے ساتھ بھی مکمل تعاون جاری ہے تاکہ بہتر طورپرخدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔
واضح رہے رمضان المبارک اور حج سیزن کے دوران وزارت صحت کی جانب سے عمرہ زائرین اور عازمین حج کو صحت خدمات کی فراہمی کے لیے ہوائی اڈوں اور بری سرحدی چوکیوں پراضافی اہلکاروں کو تعینات کیا جاتا ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں