Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک ہزار جوڑوں کی اجتماعی شادی، کمشنر جدہ کی شرکت

اجتماعی شادی کی تقریب کو ’فرح جدہ 2024 ‘ کا نام دیا گیا (فوٹو، ایس پی اے)
گورنرمکہ ریجن اور خادم حرمین شریفین کے مشیر خاص شہزادہ خالد الفیصل بن عبدالعزیز کی نیابت کرتے ہوئے کمشنر جدہ شہزادہ سعود بن عبداللہ بن جلوی  نے ایک ہزار جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب میں شرکت کی۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق اجتماعی شادی کی تقریب کو ’فرح جدہ 2024 ‘ (جدہ کی خوشی ) کا عنوان دیا گیا تھا۔
اجتماعی شادی کی تقریب کا اہتمام فلاحی تنظیم کی جانب سے کیا گیا تھا۔ فلاحی تنظیم کی جانب سے ضرورت مند خاندانوں کی مدد اور ایسے نوجوان جو شادی کے اخراجات برداشت کرنے کے قابل نہیں ہوتے انکی شادی کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
شادی کا انعقاد شاہ فیصل یونیورسٹی کے کمپلیکس میں کیا گیا جہاں شہر کے معروف تاجر اور نمایاں شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔

 تقریب میں معروف تاجر اوراہم شخصیات نے شرکت کی(فوٹو، ایس پی اے)

اس موقع پر فلاحی تنظی کے سی ای او ڈاکٹر انس زرعہ نے گورنر مکہ مکرمہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا جن کی زیر سرپرستی اجتماعی شادی کی تقریب انتہائی کامیابی سے منعقد کی گئی۔

شیئر: