متحدہ عرب امارات میں مارچ کے لیے پیٹرول کے نئے نرخوں کی منظوری
جمعرات 29 فروری 2024 19:19
ڈیزل کی قیمت میں 17 فلس کا اضافہ کیا گیا ہے۔ (فوٹو الامارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں فیول پرائس کمیٹی نے مارچ کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کے نئے نرخوں کی منظوری دی ہے۔
الامارات الیوم اخبار کے مطابق پیٹرول کے نئے نرخوں پرعمل درآمد جمعہ یکم مارچ سے کیا جائے گا۔
پیٹرول کے نرخوں میں 15 سے 16 فلس جبکہ ڈیزل کے نرخ میں 17 فلس کا اضافہ کیا گیا ہے جس میں 5 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس بھی شامل ہے۔
پیٹرول سپر 98 کی قیمت میں 15 فلس کا اضافے کے بعد نئی قیمت 3.03 درھم ہوگئی ہے۔
پیٹرول خصوصی 95 کی قیمت میں 16 فلس کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئے نرخ 2.92 درھم کردیئے گئے۔
ای پلس 91 پیٹرول کے نرخ 2.69 درھم سے بڑھا کر 2.85 درھم ہوں گے۔
فروری میں فی لیٹرڈیزل 2.99 درھم میں فروخت ہوتا تھا جس میں 17 فلس کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئے نرخ 3.16 درھم ہو گئے ہیں۔
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں