متحدہ عرب امارات میں فیول پرائس کمیٹی نے جنوری 2024 کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کے نرخوں کی منظوری دی ہے۔
آئندہ ماہ کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کے نرخوں میں کمی کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق پیر یکم جنوری سے ہوگا۔
الامارات الیوم کے مطابق پیٹرول سپر 98 جو دسمبر میں 2.96 درہم میں فراہم کیا جا رہا تھا۔ اب یکم جنوری سے 2.82 درہم میں فروخت کیا جائے گا۔
سپیشل 95 جو دسمبر میں 2.85 درہم میں دستیاب تھا، اب کمی کے بعد 2.71 درہم میں دستیاب ہوگا۔
ای پلس 91 کے نرخ جو دسمبر میں 2.77 درہم تھے۔ جنوری میں نرخ کم ہوکر 2.64 درہم ہو گئے۔
اس کے علاوہ ڈیزل کی نئی قیمت تین درہم مقرر کی گئی ہے۔ دسمبر میں ڈیزل 3.19 درہم میں فروخت کیا جا رہا تھا۔