Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مرکزی حکومت کے ملازمین کیلئے اضافی الاﺅنس

نئی دہلی .... مرکزی حکومت کے ملازمین کو ساتویں پے کمیشن کی سفارشات کے مطابق اگلے ماہ سے اضافی لاﺅنس ملنا شروع ہوجائیگا۔ اس میں ہاﺅس رینٹ شامل ہے۔ کابینہ کا ایک اجلاس اس ہفتے ہوگا جس میں سارے معاملے پر غور کیا جائیگا۔ سیکریٹریوں کی ایک کمیٹی نے پچھلے دنوں کابینہ کو الاﺅنسسز کے بارے میں حتمی رپورٹ پیش کی تھی۔ملازمین کا مطالبہ ہے کہ انہیںزیادہ الاﺅنس دیا جائے۔ مرکزی حکومت کے ملازمین کی تعداد 47لاکھ ہے۔

شیئر: