Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایس ایل 9: اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ بھی بارش کے باعث منسوخ

راولپنڈی میں جعے کے روز سے بارش کا سلسلہ جاری ہے (فوٹو: پی ایس ایل، ایکس)
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کا 18واں میچ بھی بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔
سنیچر کو پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ ٹاس سے پہلے ہی منسوخ کر دیا گیا۔
میچ منسوخ ہونے کے باعث دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا ہے۔
پی ایس ایل انتظامیہ نے اپنی ایکس پوسٹ میں بارش کے باعث میچ کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔
اس سے قبل سنیچر کو ہی دن کے اوقات میں لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کا میچ بارش کے باعث منسوخ کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ راولپنڈی شہر میں پی ایس ایل 9 کا سنیچر کو پہلا روز تھا جس میں دو میچز کھیلے جانے تھے۔ شائقین کرکٹ نے دونوں میچز کے ٹکٹس بھی خرید رکھے تھے۔
پی ایس ایل کی جانب سے دونوں میچز کی منسوخی کے باعث ٹکٹس ریفنڈ کرنے کا پہلے ہی اعلان کیا جا چکا ہے۔
اس سے قبل پی ایس ایل کے 16 میچز لاہور، ملتان اور کراچی میں کھلیے گئے تھے جبکہ اتوار کو راولپنڈی میں شیڈول ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کا میچ بارش کے باعث پہلے کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔

شیئر: