سعودی عرب کی القریات کمشنری میں دو آوارہ کتوں نے سکول سے نکلنے والے ایک طالب علم پر حملہ کرکے اس کے ہاتھ اور ٹانگ پر کاٹ کر زخمی کردیا۔
اخبار 24 کے مطابق بچے کےچچا معاذ خالد نے بتایا ’میرا بھتیجا سکول سے نکل رہا تھا کہ اچانک اس پر دو کتوں نے حملہ کردیا۔ ایک راہگیر نے بچے کو بچایا‘۔
بچے کوعلاج کے لیےالقریات ہسپتال میں داخل کردیا گیا۔
انہوں نے متعلقہ حکام سے درخواست کی کہ بچوں کے تحفظ کےلیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔
یاد رہے کہ القریات کمشنری میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے متعدد واقعات پیش آچکے ہیں۔