Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الخبر کورنیش کے تیسرے ترقیاتی مرحلے کا افتتاح

بچوں کے پلے ایریا کے لیے 2 مقامات کو مخصوص ہیں (فوٹو الشرقیہ میونسپلٹی ایکس اکاؤنٹ)
سعودی عرب کے مشرقی ریجن کے شہر الخبر میں کورنیش کے تیسرے ترقیاتی مرحلے کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق الخبر کورنیش کے تیسرے مرحلے کا مجموعی رقبہ 1850 مربع میٹر ہے۔
الشرقیہ میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ اس سے یہاں آنے والے سیاح اور الخبر، دمام، ظہران اور اطراف کے علاقوں کے شہری و مقیم غیرملکیوں کو فائدہ پہنچے گا۔

صحت مندانہ تفریح کے لیے واکنگ ٹریک کی سہولت بھی فراہم کی گئی (فوٹو الشرقیہ میونسپلٹی ) 

مشرقی ریجن کی میونسپلٹی نے ایکس (ٹوئٹر)  پر اس حوالے سے ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تیسرے مرحلے کے افتتاح سے یہاں آنے والوں کو واکنگ ٹریک اور پکنک کے لیے بہترین جگہ میسر ہوگی۔
میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ الخبر کورنیش کو جدید طرز پر تیار کرنے کے لیے 3 ترقیاتی مراحل متعین کیے گئے تھے۔ تیسرے حصے کی تکمیل کے بعد کورنیش کی مجموعی لمبائی 3850 مربع میٹر ہو گئی ہے۔

148 سے زیادہ گاڑیوں کی پارکنگ کا انتظام ہے  (فوٹو الشرقیہ میونسپلٹی )

الشرقیہ میونسپلٹی کے ذمہ دار نے اس حوالے سے بتایا کہ  تیسرے مرحلے کے افتتاح کے بعد سبزہ زاروں کا حصہ دگنا ہوگیا ،علاوہ زیں بچوں کے کھیلنے کی 2 جگہیں مخصوص کی گئی ہیں جبکہ  آنے والوں کی سہولت کے لیے 148 سے زیادہ گاڑیوں کی پارکنگ بھی بنائی گئی ہے۔
میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ واٹر فرنٹ کے ساتھ متوازی واکنگ ٹریک بھی بنایا گیا ہے  تاکہ لوگوں کو صحت مندانہ تفریح کے مواقع بھی فراہم کیے جا سکیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: