Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے العجلان ہولڈنگ گروپ کے وفد کا خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا دورہ

سعودی عرب کے العجلان ہولڈنگ گروپ کے اعلی سطح کے وفد نے پاکستان کے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا دورہ کیا ہے۔
سعودی وفد کی سربراہی ڈپٹی چئیرمین، عزت مآب محمد بن عبدالعزیز عجلان نے کی اور وفد میں العجلان ہولڈنگ گروپ کے مختلف سیکٹرز کے نمائندے بھی شامل تھے۔
وفد کو خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے مختلف سیکٹرز کے افسران نے سرمایہ کاری کے ممکنہ مواقع سے متعلق بریفنگ دی۔
وفد نے ممکنہ سیکٹرز میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت سرمایہ کاری کے مواقع کی دریافت میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا
یہ دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دیرینہ تعلقات کا علمبردار ہے جو کہ حکومتی اور نجی شرکت کے باعث کثیر دائرہ اقتدار یا دائرہ اثر کے تعاون میں تبدیل ہو رہا ہے۔

شیئر: