حرمین میں سیکیورٹی منصوبے کے لیے وزارت داخلہ کی پریس کانفرنس
’عمرہ زائرین کو پیش کی جانے والی سہولتوں پر تفصیلی روشنی ڈالی جائے گی‘ ( فوٹو: سبق)
وزارت داخلہ حرمین شریفین میں رمضان المبارک کے دوران سیکیورٹی منصوبے کے اعلان اور وضاحت کے لیے آج ہفتے کو پریس کانفرنس کا انعقاد کرے گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق پریس کانفرنس مکہ مکرمہ میں منعقد ہو گی۔
پریس کانفرنس میں امن عامہ کے سربراہ جنرل محمد بن عبد اللہ البسامی ،محکمہ شہری دفاع کے سربراہ جنرل ڈاکٹر حمود بن سلیمان الفرج اور محکمہ پاسپورٹ کے سربراہ ڈاکٹر صالح بن سعد المربع خطاب کریں گے۔
پریس کانفرنس میں خادم حرمین شریفین حکومت کی طرف سے عمرہ زائرین کو پیش کی جانے والی سہولتوں پر تفصیلی روشنی ڈالی جائے گی۔
حرم مکی شریف میں عمرہ زائرین اور مسجد نبوی کے زائرین کو منظم کرنے اور انہیں ہر طرح کی سہولت فراہم کرنے کے لیے فراہم کی جانے والی خدمات گفتگو ہوگی۔
علاوہ ازیں رمضان المبارک کے دوران لاکھوں زائرین کو منظم کرنے اور تمام رکاوٹوں کو دور کرتے ہوئے آسانیاں فراہم کرنے کے لیے جو جامع منصوبہ تیار کیا گیا ہے اس کی بریفنگ دی جائے گی۔