نئے ضوابط، بجلی یا ٹیلی فون بلوں کی عدم ادائیگی پر سروسز سیز ہوں گی؟
نئے ضوابط پرعمل درآمد 11 مارچ 2024 سے کیا جائے گا ( فوٹو: عاجل)
سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ بجلی یا ٹیلی فون کے بلوں کی عدم ادائیگی پرسسٹم میں صارف کی سروسز سیز نہیں کی جاتیں۔
وزارت داخلہ کی جانب سے سروسز سیز کرنے کے نئے ضوابط جاری ہونے کے بعد مختلف امور کی وضاحت کی گئی ہے جن پرعمل درآمد 11 مارچ 2024 سے کیا جائے گا۔
عاجل نیوز کے مطابق وزارت داخلہ کے مرکزی کنٹرول سسٹم میں صارفین کی سروسز سیز کرنے کے حوالے سے ایک شخص نے دریافت کیا اگربجلی یا ٹیلی فون کے بل ادا نہ کیے گئے ہوں اس صورت میں سروسز سیز کی جا سکتی ہیں؟سوال کے جواب میں وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ اس صورت میں سروسز سیز نہیں کی جاتیں۔
ایک اورصارف نے دریافت کیا اگرکسی کی سروسز سیز کی جا چکی ہوں تو کیا گاڑی کے ملکیتی کارڈ ’استمارہ‘ کی تجدید کرائی جا سکتی ہے؟ وزارت داخلہ کا کہنا تھا گاڑی کے ملکیتی کارڈ ’استمارہ‘ کی تجدید کا سروسز کو سیز کرنے سے کوئی تعلق نہیں اس صورت میں استمارہ تجدید کرایا جا سکتا ہے۔
واضح رہے سعودی کابینہ نے سروسز سیز کرنے کے حوالے سے نئے ضوابط جاری کیے ہیں جن کے تحت ایسے افراد جن کی سروسز سیز کی جا چکی ہیں ان کے دیگر معاملات متاثر نہیں ہوں گے تاہم سروسز سیز کیے جانے کی صورت میں جن معاملات کو روکا جاتا ہے ان کے بارے میں مطلع کیا جاتا ہے۔
سروسز سیز ہونے کی اطلاع وزارت داخلہ کی جانب موبائل پیغام کے ذریعے ارسال کی جاتی ہے جس میں سروسز سیز کرنے کی وجہ بیان کی جاتی ہے۔ سروسز اس وقت بحال ہوتی ہیں جب وہ خلاف ورزی ختم کی جائے جس کی وجہ سے سروسز سیز کی گئی تھیں۔