کیپ کینورل ، فلاڈیلفیا..... عالمی درجہ حرار ت میں گزشتہ ایک دو عشرے سے جو اضافہ ہورہا ہے اسکی وجہ سے بارش کے امکانات بھی کم ہوتے جارہے تھے اور ماہرین موسمیات بیحد پریشان تھے کہ گرمی میں اضافے کے ساتھ بارش کی کمی دنیا کیلئے نت نئے مسائل پیدا کرسکتی ہے مگر اب ناسا نے اپنی اس تحقیقی رپورٹ میں انکشاف کرکے لوگوں کو بیحد سہارا دیا ہے کہ دنیا میں جلد ہی بہت زیادہ بارشیں ہونگی۔ماہرین کاکہنا ہے کہ استوائی علاقوں میں بارشیں یقینی طور پر بہت زیادہ ہونگی اور یہ مقدار اتنی زیادہ ہوگی کہ موسمی تغیرات کے جتنے کلیے اب تک سامنے آئے ہیں ان میں سے کسی میں بھی اسکا تجزیہ شامل نہیں ہوگا۔ ان موسمی کلیوں میں استوائی علاقوں کے اوپر گھنے بادلوں کے منڈلانے کا ذکر ضرور ہے مگر انکے نتیجے میں زور دار بارشیں بھی ہونگی۔ اسکے امکانات پر بہت کم لوگوں نے توجہ دی ہے۔ناسا کے سائنسدانوں کا کہناہے کہ اگر اس کے اندازے کے مطابق بارشیں ہوئیں تو استوائی علاقوں کا موسم نسبتاً ٹھنڈا ہوجائیگا اور اس کے نتیجے میں استوائی علاقوں میں بارشیں بھی بڑھ جائیں گی۔