پاکستان تحریکِ انصاف کی کال پر گذشتہ روز احتجاج کے دوران حراست میں لیے جانے والے افراد میں سے کچھ کو رات گئے رہا کر دیا گیا، جبکہ بعض افراد کو آج انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیش کیا جانے کا امکان ہے۔
رہا کیے جانے والوں میں تحریکِ انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ اور سلمان اکرم راجا بھی شامل ہیں۔ جبکہ حافظ فرحت سمیت متعدد ایم پی ایز ابھی بھی پولیس کی حراست میں ہیں۔
پی ٹی آئی کے رہنما لطیف کھوسہ نے پیر کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’کل اس حکومت کی بوکھلاہٹ سب نے دیکھ لی ہے، ان لوگوں نے ملک کو قید خانہ بنا دیا ہے۔‘
مزید پڑھیں
-
آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ چلانا ہے تو چلائیں: سابق صدر عارف علویNode ID: 843206