Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آپریشن کے بعد سوئی جسم میں چھوڑ دی

نئی دہلی۔۔۔۔دہلی میں صارفین کی شکایتوں کے ازالہ کمیشن نے غفلت برتنے پر ایک نجی اسپتال پر 30لاکھ روپے کا جرمانہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 15ستمبر 2009ء کو ایک خاتون روبینہ کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ ڈلیوری کے دوران ڈاکٹروں نے ایک سوئی ان کے پیٹ ہی میں چھوڑ دی جس کے باعث ان کا زیادہ خون بہہ گیا تاہم ڈاکٹروں نے کوئی توجہ نہ دی۔ ازالہ کمیشن کا کہنا ہے کہ اسپتال کے عملے نے حقیقت چھپانے کیلئے ریکارڈ میں بھی گڑبڑ کی کیونکہ یہ ڈلیوری ایسے ڈاکٹر نے کی تھی جو آپریشن میں مہارت ہی نہیں رکھتا تھا۔کمیشن نے شمالی دہلی کے اسپتال شری جیون اسپتال کی اپیل مستردکردی اور اسپتال کو حکم دیا ہے کہ وہ دہلی کی رہائشی روبینہ کو ہرجانہ ادا کرے۔یہ بات بھی نوٹ کی گئی کہ کوالیفائڈ ڈاکٹر کی جگہ اسپتال والے یہ کام ایک فارما سسٹ سے کروا رہے تھے۔

شیئر: