عمران خان کے ساتھ جیل میں ملاقاتوں کے لیے یقین دہانی کروائی گئی ہے: بیرسٹر گوہر
کس کا پلان کامیاب ہوگا: عمران خان یا عمران مخالفوں کا؟ عامر خاکوانی کا کالم
حکمرانوں نے پچھلے 10 برس میں کراچی کے ساتھ ناانصافی کی: ایم کیو ایم رہنما
------------------------------------------------
چیف الیکشن کمشنر کو سفیر لگانے کی افواہ بے بنیاد ہے: الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کو بیرون ملک سفیر لگانے کی افواہ بے بنیاد ہے۔
جمعرات کو ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ’چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے بارے میں یہ گمراہ کن افواہ کہ اُن کو کسی باہر کے ملک کا سفیر بنایا جا رہا ہے، بالکل بے بنیاد ہے۔‘
’نہ ہی حکومت نے اُن کو ایسی کوئی آفر کی ہے اور نہ ہی اُن کا ایسا ارادہ ہے۔ وہ مدت ملازمت مکمل کرنے کے بعد بھی اپنے ملک میں ہی رہیں گے اور کسی بھی بیرون ملک اسائنمنٹ کے طلب گار نہیں ہیں۔‘
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایسی افواہیں پھیلانے والے کو اور ان کی اس افواہ کو بڑھانے والوں کو تنبیہ کی جاتی ہے کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں ورنہ ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔ مزید یہ کہ چیف الیکشن کمشنر ایسے شرپسند عناصر کا مقابلہ کرنا بخوبی جانتے ہیں۔
سنی اتحاد کونسل نے زین قریشی کو قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نامزد کر دیا
سنی اتحاد کونسل نے زین قریشی کو قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نامزد کر دیا ہے۔
جمعرات کو سنی اتحاد کونسل کی طرف سے سپیکر قومی اسمبلی کو درخواست دے دی گئی ہے۔
زین قریشی پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کے بیٹے ہیں۔ شاہ محمود قریشی سائفر کیس میں اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔
سینیٹ انتخابات، یوسف رضا گیلانی سینیٹر منتخب
پاکستان پیپلز پارٹی کے اُمیدوار یوسف رضا گیلانی 204 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں۔
سنی اتحاد کونسل کے الیاس مہربان نے 88 ووٹ حاصل کیے۔
مجموعی طور پر 301 ووٹ کاسٹ ہوئے جبکہ 9 ووٹ مسترد ہوئے۔
------------------------------------------------
پیپلز پارٹی کے عبدالقدوس بزنجو 23 ووٹ، مسلم لیگ ن کے دوستین ڈومکی 17 ووٹ، جمعیت علماء اسلام کے عبدالشکور غبیزئی 16 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے۔
بی اے پی کے مبین خلجی کو صرف پانچ ووٹ ملے اور ناکام رہے جبکہ بی این پی عوامی کے اسد بلوچ نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔
سینیٹ کی نشست پر ضمنی انتخاب، ووٹوں کی گنتی
سینیٹ انتخاب کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہو گیا ہے اور اب ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔
مجموعی طور پر 301 ممبران اسمبلی نے ووٹ کاسٹ کیا ہے۔
مخصوص نشستوں کا معاملہ، پشاور ہائیکورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی درخواستیں خارج کر دیں
پشاور ہائیکورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق درخواستیں خارج کر دی ہیں۔
جمعرات کو پانچ رکنی لارجر بینچ کی سربراہی کرنے والے جسٹس اشتیاق ابراہیم نے محفوظ فیصلہ پڑھ کر سنایا۔
قبل ازیں سنی اتحاد کونسل کی جانب سے دی جانے والی درخواست پر سماعت ہوئی اور فیصلہ محفوظ کیا گیا۔
سنی اتحاد کونسل کے وکیل علی ظفر عدالت کو اس کے موقف سے آگاہ کیا جبکہ الیکشن کمیشن کے وکیل کی جانب سے بھی دلائل دیے۔
خیال رہے پشاور ہائیکورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر سات مارچ کو تحریری حکم نامہ جاری کیا تھا جس میں مخصوص نشستوں سے متعلق حکم امتناع کو 13 مارچ تک بڑھایا گیا تھا۔
پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے پر سپیکر قومی اسمبلی کو اگلے تین روز تک ارکان سے حلف نہ لینے کا حکم بھی دیا تھا اور کیس کی سماعت کے لیے پانچ رکنی لارجر بینچ بھی تشکیل دیا تھا۔
سینیٹ کی چھ خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات میں پولنگ
پاکستان کی قومی اسمبلی اور بلوچستان و سندھ اسمبلیوں کے ارکان جمعرات کو سینیٹ کی چھ خالی نشستوں پر ووٹنگ میں حصہ لے رہے ہیں۔
عام انتخابات 2024 میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر منتخب ہونے والے اراکین کی خالی کردہ سینیٹ نشستوں پر پولنگ کا عمل شام چار بجے تک جاری رہے گا۔
قومی اسمبلی میں اسلام آباد سے سینیٹ کی نشست کے لیے پہلا ووٹ جمیعت علمائے اسلام کے رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری نے کاسٹ کیا۔
سینیٹ میں اسلام آباد کی جنرل نشست پر پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار چوہدری الیاس مہربان اور پیپلزپارٹی کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کے درمیان مقابلہ ہے۔
صوبہ سندھ سے سینیٹ کے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کے جام سیف اللہ خان اور محمد اسلم ابڑو جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے نذیراللہ اور شازیہ سہیل امیدوار ہیں۔
بلوچستان سے سینیٹ کی تین نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے سات امیدوار مدمقابل ہیں۔
امریکہ اور سعودی عرب سمیت دیگر ممالک سے تعلقات میں بہتری آئی ہے: دفتر خارجہ
پاکستان کے دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے پاکستان نے جی ایس پی پلس پروگرام اور گرین پارٹنرشپ کو آگے بڑھانے کے حوالے سے یورپی یونین کے ساتھ بات چیت کی ہے۔
جمعرات کو اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ میں ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھا کہ 2022 کے دوران پاکستان کے امریکہ اور دوسرے ممالک کے ساتھ تعلقات میں بہتری آئی۔
’پاکستان 2022 میں ایف اے ٹی ایف (فیٹف) کی گرے لسٹ سے نکلنے میں کامیاب ہوا اور موسمیاتی تبدیلیوں، توانائی اور سرمایہ کاری کے معاملات میں بھی امریکہ کے ساتھ باہمی تعلقات آگے بڑھے۔‘
ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھا کہ ’رواں برس بھی پاکستان دوست ممالک کے ساتھ تعلقات میں مزید بہتری لایا ہے اور وزرائے اعظم و خارجہ کے علاوہ دوسرے حکام نے بھی بیرونی ممالک کے دورے کیے۔‘
ان کے مطابق ’سعودی عرب، یورپ، چین اور مشرق وسطٰی کے علاوہ دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات مضبوط ہوئے۔‘
سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز اور حسین نواز اسلام آباد احتساب عدالت میں پیش ہوں گے
سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیٹے حسن نواز اور حسین نواز آج اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہوں گے۔
مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کے برطانیہ میں مقیم صاحبزادے حسن اور حسین نواز منگل کو پاکستان پہنچے تھے۔
سپریم کورٹ کے پانامہ فیصلے کے مطابق بننے والے نیب ریفرنسز میں نواز شریف، مریم نواز، کیپٹن صفدر کے ساتھ حسن نواز اور حسین نواز بھی شریک ملزمان تھے۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سات برس قبل عدم پیشی پر دونوں ملزمان کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے چھ جولائی 2018 کو ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔
گزشتہ ہفتے احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے حسن نواز اور حسین نواز کو عدالت کے سامنے پیش ہونے کا موقع دیتے ہوئے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کیے تھے اور سماعت آج تک کے لیے ملتوی کی تھی۔
آئی ایم ایف وفد کی پاکستان آمد، سٹینڈ بائے ارینجمنٹ معاہدے کے تحت آخری جائزے پر مذاکرات
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹینڈ بائے ارینجمنٹ معاہدہ کے تحت آخری جائزے پر مذاکرات آج جمعرات سے اسلام آباد میں شروع ہوں گے۔
عالمی مالیاتی ادارے کا وفد بدھ کی رات گئے پاکستان پہنچا تھا۔
پاکستان کی وزارت خزانہ کے مطابق سٹینڈبائی ارینجمنٹ کے تحت مذاکرات آج سے شروع ہوں گے جو 18 مارچ تک جاری رہیں گے۔
آخری اقتصادی جائزے کی تکمیل پر پاکستان کو1.1ارب ڈالرملیں گے۔
وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان نےقرض پروگرام کےتحت آئی ایم ایف کےتمام اہداف پورے کر لیے ہیں۔