پنجاب اسمبلی کا چوتھا اجلاس جمعے کے روز سپیکر ملک محمد احمد خان کی صدارت میں حسب روایت ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا۔ یہ پہلا اجلاس تھا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے شرکت نہیں کی۔
اجلاس کے ایجنڈے پر چھ ایسے آرڈیننس اسمبلی میں پیش کیے جانے تھے جو نگران حکومت کے دور میں جاری کیے گئے تھے۔ اجلاس کی کارروائی کے آغاز پر سپیکر نے کہا کہ انہیں بتایا گیا ہے کہ ایک رکن خان بہادر ڈوگر نئے آئے ہیں جن کا حلف پہلے لیا جائے گا۔
اپوزیشن رہنما رانا آفتاب نے لیگی رکن کے حلف پر اعتراض اٹھا دیا اور سپیکر سے رولنگ کا مطالبہ کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نشست پر گوجرانوالہ کے عمیر وسعی پہلے کامیاب تھے وہ حلف بھی اٹھا چکے تھے۔ الیکشن کمیشن نے اچانک دوبارہ گنتی کر کے انہیں ہرا دیا ہے۔ سپیکر اسمبلی اس حلف کو روکیں۔
مزید پڑھیں
-
پنجاب کابینہ: مریم نواز اور شہباز شریف کے وزرا میں کیا فرق ہے؟Node ID: 842531