رمضان کے پہلے ہفتے میں مسجد نبوی آنے والے زائرین کی تعداد 50 لاکھ سے زائد
رمضان کے پہلے ہفتے میں مسجد نبوی آنے والے زائرین کی تعداد 50 لاکھ سے زائد
اتوار 17 مارچ 2024 1:00
دس ہزارسے زائد معمر اور معذور افراد کی رہنمائی کی گئی (فوٹو، ایس پی اے)
ادارہ امور حرمین کی جنرل اتھارٹی کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے پہلے ہفتے میں مسجد نبوی آنے والے زائرین کی تعداد 50 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق جنرل اتھارٹی برائے امور مسجد نبوی کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 52 لاکھ 25 ہزار 231 زائرین نے اتھارٹی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات سے استفادہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق 414878 زائرین نے روضہ رسول ﷺ پر سلام پیش کیا، 134447 مرد اور 107697 خواتین نے ریاض الجنہ میں نماز ادا کی۔
علاوہ ازیں 10482 بزرگ اور معذور افراد نے اتھارٹی کی جانب سے ان کے لیے مخصوص خدمات کو استعمال کیا جبکہ مختلف ملکوں سے تعلق رکھنے والے 110412 زائرین نے مسجد نبوی میں ترجمہ کی سہولت سے فائدہ اٹھایا۔
زائرین میں 149149 تحفائف تقسیم کیے گئے جبکہ ہیلپ لائن پر گزشتہ ہفتے کے دوران 648411 کالز موصول ہوئیں جن پر زائرین کی رہنمائی کی گئی۔
دوسری جانب آن فیلڈ سروسز کے ضمن میں 94814 افراد نے راستہ بتانے کی سروس سے فائدہ اٹھایا، جبکہ مسجد نبوی کے صحن میں 36172 افراد کو ٹرانسپورٹ سروس فراہم کی گئی، 144000 زمزم کی بوتلیں اور 15243 افطار بکس تقسیم کیے گئے۔