حرمین شریفین میں رمضان المبارک کا پہلا جمعہ لاکھوں فرزندان اسلام نے خشوع و خصوع سے ادا کیا۔ مسجد الحرام اور مسجد النبوی انتظامیہ کی جانب سے زائرین کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق مسجد الحرام میں عمرہ زائرین کے لیے صحن مطاف میں داخلے کے لیے راہداریوں کا تعین کیا گیا مختلف مقامات پر اہلکاروں کو بھی رہنمائی کے لیے تعینات کیا گیا تاکہ زائرین کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
جموع المصلين يؤدون صلاة أول جمعة من شهر #رمضان بالمسجد الحرام.https://t.co/JqK9gE04xc#واس_عام pic.twitter.com/gMLGPAxsoT
— واس العام (@SPAregions) March 15, 2024
زائرین کی بڑی تعداد صبح سے مسجد الحرام میں پہنچ گئی۔ عام افراد کے لیے مسجد الحرام کے تینوں منزلوں اور تیسری توسیع کو بھی کھول دیا گیا تھا تاکہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں لوگ نماز جمعہ ادا کرسکیں۔
مختلف زبانوں میں جمعے کے خطبے کے فوری ترجمہ کی سہولت سے استفادہ کےلیے خصوصی آڈیو ڈیوائس بھی انتظامیہ کی جانب سے زائرین میں تقسیم کی گئی۔
الیکٹرک ویل چیئرز کی بکنگ کے لیے ’تنقل ‘ ایپ کی سہولت فراہم کی گئی جس کے ذریعے مسجد الحرام میں آنے سے قبل الیکٹرک ویل چیئر پیشگی طور پر بک کی جاسکتی ہے۔ عمرہ زائرین کی سہولت کے لیے 5 ہزار الیکٹرک اور سادہ ویل چیئرز فراہم کی گئی ہیں۔
جموع المصلين يؤدون أول صلاة جمعة في شهر #رمضان المبارك بالمسجد النبوي.https://t.co/oFK3tyZtEA#واس_عام pic.twitter.com/MgVduIbdmG
— واس العام (@SPAregions) March 15, 2024