Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کانگریسی رہنما نے معافی مانگ لی

نئی دہلی۔۔۔۔کانگریس کے رہنما سندیپ دکشت نے آرمی چیف جنرل بیپن راوت کے خلاف متنازعہ بیان واپس لے لیا اور معافی مانگ لی۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تسلیم کرتا ہوں کہ جو کچھ کہا وہ غلط تھا۔ اس پر معافی مانگتا ہوں اور اپنا بیان واپس لیتا ہوں۔ تنازع اس وقت کھڑا ہوا تھا جب کانگریسی رہنما نے جنرل بیپن راوت کے بیانات کے حوالے سے انہیں سڑک کا غنڈہ قراردیا تھا۔ کانگریسی رہنما کے ان ریمارکس پر دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی رد عمل ظاہر کیا تھا۔

شیئر: