حرمین ٹرین کے مکہ، مدینہ اور جدہ کے درمیان 2700 سے زیادہ ٹرپس
ہ سلیمانیہ سٹیشن پر کار پارکنگ کی سہولت فراہم کی گئی ہے (فوٹو عاجل)
سعودی ریلوے کمپنی ’سار‘ نے کہا ہے کہ اس سال رمضان میں حرمین ٹرین کے مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور جدہ کے درمیان 2700 سے زیادہ ٹرپس ہوں گے۔
سرکاری خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق حرمین ٹرین رمضان کے دوران مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے درمیان اپنی نشستوں میں اضافہ کیے ہوئے ہے۔ اس سال رمضان کے دوران 1.3ملین نشستیں فراہم ہوں گی۔
سار کمپنی کا کہنا ہے آپریٹنگ کمپنی کے ساتھ رمضان سیزن میں زائرین حرم کو سہولت فراہم کرنے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔
حرمین ٹرین دنیا کی 10 تیز ترین الیکٹرک ٹرینوں میں سے ایک ہے اور اس کے لیے جدید مواصلاتی نظام استعمال کیا گیا ہے۔
مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ، جدہ اور کنگ عبداللہ اکنامک سٹی سٹیشن شامل ہے۔
علاوہ ازیں حرمین ایکسپریس کے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر بتایا گیا کہ سلیمانیہ سٹیشن سے سفر کرنے والوں کو کار پارکنگ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ پارکنگ فیس ایک ریال فی گھنٹہ رکھی گئی ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں