سعودی عرب میں حرمین ایکسپریس ہر سال کی طرح اس سال بھی رمضان المبارک میں مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور جدہ کے لیے یومیہ ٹرینیں چلانے کا خصوصی پروگرام تیار کیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی ریلوے کمپنی ’سار‘ نے کہا کہ اس سال رمضان سیزن میں حرمین ٹرین کے مکہ ، مدینہ اور جدہ کے درمیان 2748 ٹرپس ہوں گی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 9 فیصد زیادہ ہیں۔
#قطار_الحرمين_السريع في خدمة ضيوف الرحمن..
تعلن #سار عن جاهزية قطار الحرمين السريع لخدمة ضيوف الرحمن خلال موسم رمضان 1445هـ ورفع الطاقة الاستعابية الى أكثر من 1.3 مليون مقعد pic.twitter.com/FoFBtppUvf— الخطوط الحديدية السعودية | SAR (@SARSaudiRailway) March 10, 2024
حرمین انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رمضان سیزن میں ٹرین کی نشستوں میں بھی اضافہ ہوا ہے گزشتہ سال 1.053 ملین مسافروں نے اس سے فائدہ اٹھایا جبکہ اس سال 1.330 ملین ان نشستوں پر سفر کرسکیں گے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 26 فیصد زیادہ ہے۔
مزید پڑھیں
-
جدہ میں سلیمانیہ حرمین ٹرین سٹیشن کے لیے بس سروسNode ID: 720036
-
32 خواتین آپریٹرز حرمین ٹرین کی ڈرائیونگ سیٹ پرNode ID: 736951