ممبئی۔۔۔۔بالی وڈ اسٹار اکشے کمار کی فلم ٹوائلٹ ایک پریم کتھا کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔اس فلم میں ٹوائلٹ کی ضرورت کو اجاگر کیا گیاہے۔ اکشے کمار کے ساتھ بھومی پیڈیناکر مرکزی کردار اداکررہی ہیں۔اس فلم کو ہندوستانی وزیر اعظم مودی کی مہم سے متاثر ہوکر بنایا گیا ہے۔فلم کا ٹریلر دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ اس مسئلے کو ہلکے پھلکے اور مزاحیہ اندا زمیں بڑے احسن طریقے سے اجاگر کیا گیاہے۔سینسر بورڈ کے چیئرمین بہلاج نیہلانی نے فلم کی تعریف کی اور ٹویٹر پر بیان میں کہا کہ یہ فلم سچے واقعات پر مبنی ہے اسے ٹیکس فری قراردیا جائے۔ اس کے ساتھ اسکی پروموشن بھی ہونی چاہئے۔