عمر کے پانچ عشرے گزر جانے کے بعد جو چند چیزیں سیکھیں، ان میں سے ایک یہی ہے کہ ہم کچھ نہیں جانتے۔ ہم مختلف علوم، فنون سیکھ لیتے ہیں، اس کے باوجود زندگی میں ہونے والا بہت کچھ ایسا ہے جو ہم نہیں جانتے، نہیں جان سکتے۔ یہی زندگی کا اسرار، تحیر اور جادو ہے۔
زندگی کو اس قدر خوبصورت، پراسرار اور دلچسپ شاید یہ عنصر بناتا ہے۔ ورنہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ اپنی کشش کھو بیٹھتی۔
سب کچھ توقع اور اندازے کے مطابق ہونے لگے تو شاید ہم میں سے بہت سے مستقبل کو نظر اٹھا کر ہی نہ دیکھیں۔ زندگی کے پرچے میں ان سین Unseenسوالات کا آنا ہی اسے اس قدر اہم،غیر یقینی اورڈرامائی بناتا ہے۔
انگریزی کا مشہور محاورہ You Never Know اپنے اندر ایک خاص کشش اور سچائی رکھتا ہے۔
مزید پڑھیں
-
کس خفیہ سکرپٹ کو کامیابی ملے گی؟ عامر خاکوانی کا کالمNode ID: 832741