پیر کی شام ایک دوست کے ہاں کھانا تھا۔ ہمارے یہ دوست سالانہ فش پارٹی کرتے ہیں جس میں کینجھر جھیل کی ایک خاص قسم کی تلی مچھلی پیش کی جاتی ہے۔ اس کی ریسیپی خاص ہے، تلنے سے پہلے کئی قسم کے مسالہ جات سے مچھلی کو میرینیٹ کر کے گھنٹوں رکھا جاتا ہے۔ پودینے کی ہری چٹنی اور تیز قسم کے مسالہ کے استعمال نے لذت سہ آتشہ کر دی، وافر مقدار میں مچھلی سے آتش شکم مٹانے کے بعد شرقپور کے گلاب جامن اور پھر سنہری رنگت والے خوش رنگ قہوہ سے سیوا کی گئی۔
مزید پڑھیں
-
عام انتخابات: ملک کے وہ حلقے جہاں قریبی رشتہ دار مدمقابل ہیںNode ID: 832681
-
’فوجی مرکز‘ پوٹھوہار کی سیاسی ترجیحات کیا ہیں؟Node ID: 832726