Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیرون ملک سے آنے والے سیاحوں نے 135 بلین ریال خرچ کیے

’2022 کے مقابلے میں 2023 کے دوران سیاحوں نے 42.8 فیصد زیادہ رقم خرچ کی ہے‘ (فوٹو: سبق)
سعودی سینٹرل بینک ’ساما‘ نے کہا ہے کہ گزشتہ سال 2023 کے دوران بیرون ملک سے آنے والے سیاحوں نے 135 بلین ریال خرچ کئے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے سیاحوں کی خرچ کی گئی رقم تاریخی ریکارڈ ہے جو اس سے پہلے کبھی نہیں ہوئی۔
سامانے کہا ہے کہ ’2022 کے مقابلے میں 2023 کے دوران بیرون ملک سے آنے والے سیاحوں نے 42.8 فیصد زیادہ رقم خرچ کی ہے‘۔
خیال رہے کہ بیرون ملک سے آنے والے سیاحوں کی خرچ کی گئی رقم سعودی عرب میں سیاحت کے فروغ کے لیے کئے جانے والے اقدامات کی کامیابی کا ثبوت ہے۔
قبل ازیں اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب میں بیرون ملک سے آنے والے سیاحوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جن کی شرح 2019 کے مقابلے میں 56 فیصد زیادہ ہے۔
علاوہ ازیں کورونا وبا کے بعد سعودی عرب میں سیاحت میں تیزی کی شرح 156 فیصد زیادہ رہی ہے۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق 2023 میں سعودی عرب میں بیرون ملک سے ایک سو ملین سیاحوں کی آمد ہوئی ہے جس پر عالمی اداروں کی طرف سے سعودی عرب کو مبارکباد بھی پیش کی گئی۔

شیئر: