Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد کو ایتھوپیا کے وزیر اعظم کا مکتوب موصول

ایتھوپین نائب وزیر اعظم  نے سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات میں مکتوب حوالے کیا۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کو اتوار کو ایتھوپیا کے وزیراعظم ابی احمد علی کامکتوب موصول ہوا ہے جو مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات اور انہیں فروغ سے متعلق ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسیی ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ریاض میں وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں ایتھوپیا کے نائب وزیر اعظم تیمسگن تروینہ نے ملاقات کرکے مکتوب حوالے کیا۔
اس موقع پر دونوں دوست ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات بڑھانے کے طریقوں، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر پونے والی پیش رفت اور اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر ایتھوپیا کے وزیر خارہ تائے ایسکے سلاسی، سعودی نائب وزیر خارجہ ولید بن عبدالکریم الخریجی، ایتھوپیا میں سعودی سفیر فہد الحمیدانی اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔

شیئر: