اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سمیت آٹھ ججوں کو مشکوک ’پاؤڈر‘ والے خط موصول
نظام آلودہ تھا اب تعفن زدہ ہوچکا: اجمل جامی کا کالم
تحریک انصاف اتحاد کے لیے بات کرنا چاہے تو پی پی پی سوچے گی: ڈپٹی سپیکر
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر
-----------------------------------------------------------------------------------
سینیٹ الیکشن میں پولنگ ختم ہونے کے بعد گنتی جاری، اسحاق ڈار سینیٹر منتخب
پاکستان کے ایوان بالا یعنی سینیٹ کی 30 نشستوں پر الیکشن کے لیے پولنگ ختم ہونے کے بعد گنتی جاری ہے۔
سینیٹ کی کچھ نشستوں پر نتائج کا اعلان کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ٹیکنوکریٹ کی نشست کے لیے ن لیگ کے اسحاق ڈار 222 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔
ٹیکنوکریٹ کی نشست کے لیے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب 128ووٹ حاصل کر کے فتح یاب ہوئے، مصدق ملک نے121ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی۔
پی ٹی آئی کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد صرف ووٹ 106حاصل کر سکیں اور کامیاب نہ ہو سکیں۔
سینیٹ الیکشن میں کُل 310 ووٹ پول ہوئے اور 7 ووٹ مسترد ہوئے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ کی 30 نشستوں پر کُل 59 امیدوار مدمقابل تھے۔
صوبہ سندھ کی 12، پنجاب کی 5 جبکہ اسلام آباد کی دو نشستوں پر پولنگ ہوئی۔
دوسری جانب صوبہ خیبرپختونخوا میں مخصوص نشستوں پر اراکین سے حلف نہ لینے کا معاملہ پشاور ہائیکورٹ میں زیرِسماعت ہونے کی وجہ سے پولنگ نہ ہوسکی۔
مزید پڑھیں
-
سینیٹ انتخابات، مراد سعید اور اعظم سواتی الیکشن کے لیے اہل قرارNode ID: 846711
پولنگ کا عمل منگل کی صبح شروع ہوا جو شام 4 بجے تک جاری رہے گا۔
سینیٹ کی 48 نشستوں میں سے 18 نشستوں پر امیدوار پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔
خیبرپختونخوا میں اپوزیشن کی درخواست پر الیکشن ملتوی
خیبرپختونخوا اسبملی میں اپوزیشن اراکین نے سینیٹ انتخابات ملتوی کروانے کے لیے درخواست جمع کروائی جس کے بعد الیکشن ملتوی کر دیا گیا۔
دوسری جانب وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے صوبائی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ’ہمیں مخصوص نشستیں نہیں دی گئیں تو ہماری نشستیں کسی اور کو کیوں دیں۔‘
وزیر اعلٰی نے اپوزیشن ارکان کے حوالے سے کہا کہ غیر قانونی لوگوں کو حلف نہیں لینے دیں گے، آخری حد تک جائیں گے۔

اپوزیشن رکن احمد کریم کنڈی نےصوبائی الیکشن کمشنر کو درخواست جمع کروائی تھی۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ہمارے 25 ارکان سے ابھی تک حلف نہیں لیا گیا لہٰذا سینیٹ الیکشن ملتوی کیا جائے۔
صوبائی الیکشن کمشنر نے اپوزیشن کی درخواست پرچیف الیکشن کمشنرسے رابطہ کر لیا ہے۔
ووٹ ڈالنے کے لیے چار رنگوں کے بیلٹ پیپرز
الیکشن کمیشن کے مطابق سینٹ انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے لیے چار رنگوں کے بیلٹ پپیرز استعمال کیے جا رہے ہیں۔
جنرل نشستوں کے لیے سفید رنگ کے بیلٹ پیپرز پر ووٹ کاسٹ کیا جائے گا، ٹیکنوکریٹ نشستوں کے لیے سبز رنگ کا بیلٹ پیپر ووٹ ڈالنے کے لیے استعمال ہوگا۔
خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے گلابی رنگ کے بیلٹ پیپر پر ووٹ کاسٹ کیا جائے گا جبکہ غیر مسلم کی نشستوں کے لیے پیلے رنگ کا بیلٹ پپیر ووٹ ڈالنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
دارالحکومت اسلام آباد سے دو نشستوں پر 4 امیدوار
دارالحکومت اسلام آباد سے سینیٹ کی دو نشستوں پر 4 امیدوار میدان میں ہیں۔
اسلام آباد سے سینیٹ کی جنرل نشست کے لیے پیپلز پارٹی کے رانا محمود الحسن مضبوط امیدوار ہیں۔
ٹیکنوکریٹ کی نشست کے لیے مسلم لیگ کے رہنما اسحاق ڈار بھی مضبوط امیدوار ہیں۔
جنرل نشست کے لیے آزاد امیدوار فرزند حسین شاہ جبکہ ٹیکنوکریٹ نشست کے لیے عنصر کیانی بھی مدمقابل ہیں۔

پنجاب اسمبلی میں انوشہ رحمان اور صنم جاوید کے درمیان مقابلہ
پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کے انتخابات کے لیے خواتین کی 2، ٹیکنو کریٹ کی 2 اور اقلیت کی 1 نشست پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔
صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز چوہان سینیٹ انتخاب میں ریٹرنگ آفیسر کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔
خواتین کی نشست پر مسلم لیگ ن کی انوشہ رحمان، بشریٰ انجم بٹ اور سنی اتحاد کونسل کی صنم جاوید کے درمیان مقابلہ ہوگا۔
پیپلزپارٹی کی سینیٹ امیدوار فائزہ ملک اپنی سیٹ سے دستبردار ہو گئی ہیں۔
ٹیکنو کریٹ کی سیٹ پر مسلم لیگ ن کے محمد اورنگزیب اور مصدق ملک کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ سنی اتحاد کونسل نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو میدان میں اتارا ہے۔
اقلیت کی نشست پر مسلم لیگ ن کے خلیل طاہر سندھو اور سنی اتحاد کونسل کے آصف عاشق مدمقابل ہوں گے۔
پنجاب میں حکومتی اتحاد کو مجموعی طور پر 248 ارکان کی حمایت حاصل ہے جبکہ پنجاب اسمبلی کے ایوان میں مسلم لیگ ن کے ارکان کی تعداد 218 ہے۔
سنی اتحاد کونسل کے ارکان کی تعداد پنجاب اسمبلی کے ایوان میں 107ہے، مسلم لیگ ن کی اتحادی جماعت ق لیگ کی 10، پیپلزپارٹی کی 14، آئی پی پی کی 3 اور ضیاء لیگ کی 1 نشست ہے۔
پنجاب میں پرویز رشید، طلال چوہدری، محسن نقوی، ناصر بٹ، احد چیمہ مسلم لیگ ن کی جانب سے پہلے ہی 5 جنرل نشست پر بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔
سنی اتحاد کونسل کی جانب سے حامد خان ایڈووکیٹ اور راجہ ناصر عباس جنرل نشست پر بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔
