راجستھان رائلز کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ اور یُزویندرا چہل نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ممبئی انڈینز کی جانب سے دیا گیا 126 رنز کا ہدف راجستھان رائلز نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 15.3 اوورز میں حاصل کر لیا۔
راجستھان رائلز کی جانب سے رِیان پراگ 54 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ روی چندرن اَشوِن نے 16 اور جوز بٹلر نے 13 رنز بنائے۔
یہ ممبئی انڈینز کی آئی پی ایل 17 میں مسلسل تیسری شکست تھی۔
ممبئی انڈینز ٹورنامنٹ میں شریک واحد ٹیم ہے جو ابھی تک کوئی بھی میچ جیت نہیں پائی۔
ممبئی انڈینز اور راجستھان رائلز کے درمیان میچ میں ایک عجیب واقعہ بھی دیکھنے میں آیا جب راجستھان رائلز کی اننگز کے دوران روہت شرما کا ایک مداح جنگلہ پھلانگ کر فیلڈ پر آ گھسا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ روہت شرما وکٹ کیپر اشان کشن کے ساتھ سلپ میں کھڑے ہوتے ہیں تاہم اسی دوران ایک فین سٹینڈ کا جنگلہ پھلانگ کر روہت شرما کی طرف بھاگتا ہے جسے اچانک دیکھ کر روہت شرما ڈر جاتے ہیں۔
روہت شرما کو ملنے کے بعد وہ مداح اشان کشن سے ہاتھ ملاتے اور انہیں گلے لگاتے ہیں جس کے بعد سکیورٹی اہلکار مداح کو گراؤنڈر سے پکڑ کر اپنی حراست میں لے لیتے ہیں۔