انڈین کرکٹ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک بڑی پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے جس میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی ٹیم ممبئی انڈینز نے روہت شرما کو کپتانی سے فارغ کر دیا ہے۔
ممبئی انڈین نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اعلان کیا کہ آئی پی ایل 2024 کے لیے ہاردک پانڈیا کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
ممبئی انڈینز نے روہت شرما کو 2013 میں ٹیم کا کپتان بنایا تھا جس کے بعد اُن کی قیادت میں ممبئی انڈینز پانچ مرتبہ ٹورنامنٹ جیتنے میں کامیاب رہی۔
مزید پڑھیں
-
کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، ہاردک پانڈیا پر12 لاکھ روپے جرمانہNode ID: 758386
-
’میں شرمندہ ہوں،‘ ٹاس کے دوران روہت شرما سکہ دور پھینکتے ہیں؟Node ID: 812541
ممبئی انڈینز نے روہت شرما کی کپتانی میں 2013، 2015، 2017، 2019 اور 2020 میں آئی پی ایل ٹرافی اپنے نام کی۔
دوسری جانب 2015 میں ممبئی انڈینز کی جانب سے آئی پی ایل میں ڈیبیو کرنے والے ہاردک پانڈیا 2022 میں ممبئی انڈینز سے گجرات ٹائٹنز میں چلے گئے تھے جہاں انہیں ٹیم کا کپتان بنایا گیا تھا۔
گجرات ٹائٹنز نے ہاردک پانڈیا کی کپتانی میں 2022 میں ٹرافی جیتی تھی جس کے بعد گذشتہ ماہ ٹریڈ کے تحت پانڈیا ایک مرتبہ پھر سے ممبئی انڈینز میں واپس چلے گئے جہاں انہیں کپتانی دی گئی ہے۔
Hardik Pandya announced as captain for the IPL 2024 season.
Read morehttps://t.co/vGbcv9HeYq pic.twitter.com/SvZiIaDnxw
— Mumbai Indians (@mipaltan) December 15, 2023
انڈین میڈیا کے مطابق ممبئی انڈینز نے ہاردک پانڈیا سے ٹریڈ کے بارے میں رابطہ کیا تھا جس کے بعد آل راؤںڈر نے کپتان بننے کی شرط سامنے رکھی جسے ممبئی انڈیز نے قبول کر لیا اور اس کے بعد اس بارے میں روہت شرما سے رابطہ کیا گیا۔
میڈیا نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ روہت شرما نے ہاردک پانڈیا کی کپتانی میں کھیلنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
دوسری جانب اگلے برس آئی پی ایل کے سیزن میں گجرات ٹائٹنز کی کپتانی شبھمن گِل کریں گے۔
ادھر ممبئی انڈینز کی جانب سے روہت شرما کو کپتانی سے ہٹائے جانے کے بعد اُن کے مداح اور ساتھی کھلاڑی ٹوئٹر پر اپنے غم وغصے کا اظہار کر رہے ہیں۔
انڈین بیٹر سُوریا کمار یادو نے ٹویٹ میں ٹوٹے ہوئے دل کی ’ایموجی‘ بنا کر شیئر کر دی۔
— Surya Kumar Yadav (@surya_14kumar) December 16, 2023
انشومن نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’مجھے یقین نہیں آ رہا کہ وہ (روہت شرما) ٹاس کے وقت موجود نہیں ہوں گے۔ یہ بندہ دو تین برسوں بعد چلا جائے گا۔ سب چیزوں کا اچانک سے دکھ ہو رہا ہے۔‘
I just can't believe he won't be there for toss anymore. Man will disappear in 2-3 years or when, no one knows. Everything is suddenly hitting now.
— ANSHUMAN(@AvengerReturns) December 15, 2023
جون رائٹ اس بارے میں لکھتے ہیں کہ ’روہت شرما ممبئی انڈینز کی کپتانی سے ہٹنے کا اختیار رکھنے کا حقدار تھے۔ انہوں نے اس فرنچائز کو کئی برسوں میں عظیم کامیابی دی ہے۔ حیرانی ہو رہی ہے کہ یہ سب کچھ اتنے جلدی کیسے ہوگیا۔‘
Rohit Sharma deserved to step down on his own terms at @mipaltan . Gave the franchise great success over the years. Seems strange how it’s played out so suddenly #RohitSharma #MumbaiIndians
— John Wright (@johnwright15) December 16, 2023
شومیا تریپاتھی نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’ہمیں یہ منظور نہیں ہے۔ روہت کو ریٹائر ہونے تک کپتان ہونا چاہیے۔‘
We can't accept this, Rohit should be the captain till he retires, retweet if you agree
— Saumya Tripathi (@SanskariSaumyat) December 15, 2023
سنکوٹ نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری بات لکھ کر رکھ لیں کہ ممبئی انڈینز پوائنٹس ٹٰیبل پر سب سے آخر میں آئے گی۔‘
Mumbai Indians will finish at the bottom of the table mark my words
— Sankott (@Iamsankot) December 15, 2023
رتنیش اپنی ٹویٹ میں لکھتے ہیں کہ ’ممبئی انڈینز کی وجہ سے ویک اینڈ خراب ہوگیا۔ کھیلوں کی ٹیم کے ساتھ دل لگی ٹھیک نہیں ہے۔‘
Weekend ruined because of Mumbai Indians. Attachment with a sports team is not good.
— (@LoyalSachinFan) December 16, 2023