سوئفٹ بے ،مغربی آسٹریلیا...... ایک مقامی پائلٹ نے مئی میں علاقے میں پرواز کے دوران ایک چٹان پر ہنگامی امداد طلب کرنے کا عالمی نشان ”ایس او ایس “لکھا دیکھا تو بہت پریشان ہوا اور اس نے متعلقہ حکام کو اس نشان کے بارے میں بتایاجس کے بعد سے اس امدادی اپیل کی حقیقت جاننے کیلئے کوششیں شروع کر دیں گی اور لوگوں سے اپیل کر دی گئی کہ اگر اس جگہ اور نشان کے بارے میں کوئی کچھ جانتا ہے تو حکام کو آگاہ کرے۔ آخر یہ ترکیب کارگر ثابت ہوئی اور لندن میں بیٹھے ہوئے ایک شخص نے بتایا کہ یہ عبارت 2013ءمیں 2برطانوی دوستوں نے لکھی تھی جو اس علاقے میں جاکر پھنس گئے تھے اور ان کے چاروں طرف بڑے بڑے اور خطرناک مگر مچھ منڈلا رہے تھے ۔ دونوں نے مگر مچھ کے حملوں سے بچنے کےلئے چٹان کے پیچھے پناہ لے رکھی اور یہ عبارت اسی چٹان پر لکھ دی تھی ۔ مقامی پولیس نے یہ جاننے کے باوجود یہ عبارت 4,3سال پرانی ہے اپنی کوششیں اس خیال سے جاری رکھیں کہ پتہ نہیں کسی کو اب بھی مدد کی ضرورت ہے یا نہیں۔