پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے غیرملکی دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ اس دورے میں ان کی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات بھی متوقع ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کمرشل پرواز کے ذریعے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سے سنیچر کی شام مدینہ منورہ پہنچے۔ گورنر شہزادہ سلمان بن سلطان بن عبدالعزیز نے مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز ایئرپورٹ پر ان کا خیر مقدم کیا۔
اس دورے میں وفاقی کابینہ کے اراکین وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر برائے نجکاری عبدالعلیم خان، وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
اس کے علاوہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
مزید پڑھیں
-
’پاکستان کا ساتھ دیتے رہیں گے‘، امریکی صدر کا شہباز شریف کو خطNode ID: 847636
-
پاکستان امریکہ کے ساتھ تعلقات کو کلیدی اہمیت دیتا ہے: شہباز شریفNode ID: 848056
-
وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، سعودی ولی عہد سے ملاقات متوقعNode ID: 849341
وزیراعظم آج رات مدینہ منورہ میں قیام کریں گے۔ مسجد نبوی میں نماز ادا کریں گے اور روضہ رسول پرحاضری دیں گے۔
وزیراعظم چھ سے آٹھ اپریل تک سعودی عرب میں رہیں گے اور اس دوران وہ عمرہ بھی ادا کریں گے۔
سعودی عرب 27 لاکھ سے زیادہ پاکستانی تارکین وطن کا گھر ہے جہاں سے پاکستان میں سب سے زیادہ ترسیلاتِ زر آتی ہیں۔
جمعے کو دفتر خارجہ نے وزیراعظم کے دورے کا اعلان کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات متوقع ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔‘
وصول رئيس وزراء جمهورية باكستان الإسلامية إلى المدينة المنورة.https://t.co/rYQT9urzgl#واس_عام pic.twitter.com/mZJuXyJ9IC
— واس العام (@SPAregions) April 6, 2024